پولیس کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ،فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ
جمعرات 30 اکتوبر 2014 23:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ روائتی تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے اسے عوام دوست ادارہ بنانے کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں - محکمہ پولیس میں جدید خطوط پر مبنی ایسی اصلاحات کی جا رہی ہیں کہ اسے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا ادارہ بنایا جا سکے ،انہوں نے یہ بات یہاں انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر میں محکمانہ بریفنگ کے دوران کہی - اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس مشتاق احمدسکھیرا ، ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی صاحبان کے علاوہ دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے -کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ صوبہ بھر کے پولیس اسٹیشنوں کا ماحول یکسر تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے- انہوں نے کہا کہ پولیس کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں انہیں ہر ممکن وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی اور ان کی مکمل سرپرستی کی جائے گی - ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، فاروق مظہر نے پولیس سٹرکچر ، H.Rپوزیشن ، آپریشنل حکمت عملی، ماڈل پولیس سٹیشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور تھانوں کی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.