گلستان کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:39

گلستان کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) گلستان کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کوئٹہ کے علاقے گلستان میں عبدالرحمان زئی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود، خود کش جیکٹس اور بم بنانے والے آلات شامل ہیں۔

ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے، مستونگ اور یارو میں بھی چھاپہ مار کر اسلحہ اور بارود برآمد کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے گلستان سے ایک مشکوک گاڑی اور ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں خود جیکٹس، ڈیٹونیٹر، راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، پستول، دستی بم اور بم بنانے والے آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایف سی نے گھر سے سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور درجنوں واکی ٹاکی بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں واضح رہے کہ چند روز قبل ایف سے نے چند روز قبل کوئٹہ قلعہ عبداللہ میں بھی کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :