اسلام آباد کے دھرنے سے جتنا حاصل کرنا تھا کرلیا ‘اب شہر شہر جاکر جلسے کریں گے ‘ طاہر القادری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:12

اسلام آباد کے دھرنے سے جتنا حاصل کرنا تھا کرلیا ‘اب شہر شہر جاکر جلسے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے سے جتنا حاصل کرنا تھا کرلیا اب شہر شہر جاکر جلسے کریں گے۔ ایک انٹرویو میں طاہر القادری نے کہاکہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کو ستمبر میں ہی بتا دیا تھا کہ دھرنوں سے فوری نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کہاکہ میں نے عمران پر یہ واضح کر دیا تھا اب اگر دھرنے جاری رہے تو الٹا نقصان ہوگا اور لوگ سوال کریں گے کہ اب کس لیے بیٹھے ہیں؟ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دھرنوں سے جتنا حاصل کرنا تھا کرلیا تاہم حکومت کا خاتمہ اور قومی حکومت کے قیام کا ہدف حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آزادانہ فیصلے کرنے کے مجاز ہیں اور مستقبل میں عمران خان اور ہم دوبارہ سے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :