چیئرمین جوائنٹ چیفس کی وزیر اعظم سے ملاقات، ایل او سی ، ضرب عضب پر تبادلہ خیال

بدھ 29 اکتوبر 2014 16:34

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی وزیر اعظم سے ملاقات، ایل او سی ، ضرب عضب پر تبادلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ملاقات کی جس میں ایل او سی ورکنگ باونڈری اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خِال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور فائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ حیال کیا گیا ۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت اور آئی ڈی پیز کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور ، قومی سلامتی اور آپریشنل تیاری سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :