Live Updates

این اے 122، ریکارڈ کی تحقیقات کیلئے ایاز صادق، عمران خان 7 نومبر کو طلب

بدھ 29 اکتوبر 2014 16:03

این اے 122، ریکارڈ کی تحقیقات کیلئے ایاز صادق، عمران خان 7 نومبر کو طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) اليکشن کمشنر پنجاب نے اين اے ايک سو بائيس کے ريکارڈ کي تحقیقات کے روزانہ کی بنیاد پر احکامات جاري کرتے ہوئے سردار ایاز صادق اور عمران خان سمیت 20 امیدواروں کو 7 نومبر کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

صوبائي الیکشن کمیشن ميں اين اے ايک سو بائيس ريکارڈ کے ليے تحريک انصاف کے چئيرمين عمران خان نے درخواست دائر کي تھي جس ميں موقف اختيار کيا تھا کہ عوامي نمائندگي ايکٹ 1974کے تحت حلقہ کے ريکارڈ کي تحقیقات کے احکامات جاری کيے جائيں ۔

اعليٰ عدالت نے بھي معاملہ اليکشن کمشن کو ارسال کر ديا تھا جس پر صوبائي الیکشن کمیشن نے ريٹرننگ آفيسر کو تمام ريکارڈ قبضہ ميں لے کر روزانہ کي بيناد پر تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہيں، صوبائي الیکشن کمشنر نے سپيکر قومي اسمبلي سردار اياز صادق، عمران خان سميت بيس اميدواروں کو نوٹس جاري کرتے ہوئے ہدايت کی ہے کہ وہ خود يا ان کا مقرر کردہ نمائندہ ريکارڈ انسپکشن کے ليے سات نومبر کو موقع پر اپني موجودگي کو يقيني بنائيں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات