تعلقات بہتر کرنے کیلئے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے، وزیر داخلہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:26

تعلقات بہتر کرنے کیلئے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنا ہوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مشکل عنصر ڈرون حملے ہیں ، دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے کیلئے امریکہ کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں امریکی وفد سے ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا امریکہ کو تعلقات میں بہتری کیلئے ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے اہم ہے کہ امریکا پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھتا ہے۔ اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے اور پاکستان میں جمہوری اداروں کو سپورٹ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :