کوئٹہ ٹریفک پولیس کی گزشتہ 6روز کے دوران کارروائی ،ان رجسٹرڈ 23موٹر سائیکلیں بغیر پرمٹ کے 9رکشے بغیر کاغذات کے 8لوکل بسیں 2گاڑیاں بند کیں

منگل 28 اکتوبر 2014 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) کوئٹہ ٹریفک پولیس کے عملے نے گزشتہ 6روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ان رجسٹرڈ 23موٹر سائیکلیں بغیر پرمٹ کے 9رکشے بغیر کاغذات کے 8لوکل بسیں 2گاڑیاں بند کیں جبکہ 35گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور 9گاڑیوں سے کالے شیشے اتار کر ان کے چالان کئے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ حامد شکیل صابر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سریاب سرکل سیف اللہ کھیتران نے بمعہ دیگر عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 6روز کے دوران ان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں ،بغیر پرمٹ کے رکشوں ،لوکل بسوں اور گاڑیوں کو بند کیا جبکہ دیگر گاڑیوں سے کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتاریں ڈی ایس پی سیف اللہ کھیتران نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران بھی ٹریفک پولیس کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی ان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رجسٹریشن کے بعد سڑکوں پر لائیں کیونکہ ایکسائز آفس میں جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے شہری کسی بھی تکلیف اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرانے اور گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اتار کر تمام کاغذات اور ڈرائیورنگ لائسنس سمیت سرکاری گاڑیوں کے لیٹر اور دیگر دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ کسی بھی زحمت سے بچ سکیں ۔