2013ء کے انتخابات پاکستان کے شفاف ترین انتخابات تھے ، کینیڈئین ہائی کمشنر، طاہرالقادری پاکستانی شہری ہیں ،احتجاج پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،کینیڈااس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 28 اکتوبر 2014 22:51

2013ء کے انتخابات پاکستان کے شفاف ترین انتخابات تھے ، کینیڈئین ہائی کمشنر، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) پاکستان میں کینیڈاکے ہائی کمشنرگریگ جیوکاس نے کہاہے کہ 2013ء کے عام انتخابات پاکستان کے شفاف ترین انتخابات تھے ،ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستانی شہری ہیں ،احتجاج پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں کینیڈین ہائی کمشنرنے کہاکہ پاکستان میں 2013ء میں ہونے والے انتخابات حوصلہ افزااورشفاف ترین تھے ،میں خودکئی پولنگ سٹیشنزپرگیاتھااورجائزہ لیاتھاکچھ جگہوں پرمسائل بھی ہوں گے ایساکینیڈامیں بھی ہوتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کے پاس پاکستان کاشناختی کارڈہے اوروہ اس پرپاکستان آئے ہوں گے ،وہ پاکستانی شہری ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف احتجاج پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ،کینیڈااس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جبکہ عوامی تحریک ایک این جی اوکی طرح ہے ۔کینیڈین ہائی کمشنرنے کہاکہ طاہرالقادری اگرصرف کینیڈین شہری ہوتے توانہیں پاکستانی ویزے کیلئے درخواست دیناپڑتی ۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان کوبھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات کوسیاسی معاملات سے نہیں جوڑناچاہئے ۔سیکیورٹی اورمعیشت پاکستان کے بڑے مسائل ہیں معاشی طورپراپنے ہمسائے سے بات کرناایسی سوچ ہے جوپاکستان کیلئے بہترہے اوریہ اس وقت ممکن نہیں جب آپ ایک دوسرے کوچیلنج کررہے ہیں اورایک مخصوص بارڈرپرلڑرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے پرعمل نہ ہوناافسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :