کراچی: امام بارگاہ پر دستی بم حملہ، 4 خواتین زخمی

منگل 28 اکتوبر 2014 21:55

کراچی: امام بارگاہ پر دستی بم حملہ، 4 خواتین زخمی

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ اسلامی ریسرچ سینٹر میں محرم الحرام کے حوالے سے خواتین کی مجلس کے بعد ہوا جس میں 4 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔عائشہ منزل کے علاقے میں واقع اسلامک ریسرچ سینٹر پر دستی بم (کریکر) پھینکا گیا جو کہ سینٹر کے ساتھ واقع روڈ پر گرا جس سے مجلس ختم ہونے کے بعد باہر نکلنے والی خواتین اس کی زد میں آگئیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کراچی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ دستی بم کا معلوم ہوتا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ کے قریب واقع پل (عائشہ منزل فلائی اوور) کے اوپر سے کریکر پھینکا گیا، حملہ آوروں کا نشانہ امام بارگاہ تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دستی بم پلاسٹ کی تھیلی میں ڈال کر پھینکا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں کو فری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا جس نے تلاشی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :