نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی

منگل 28 اکتوبر 2014 21:23

نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق ایم ڈی ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ راجہ پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کیساتھ اپنے داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا بھی الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر( او ای بی آئی ) ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔