ایل پی جی کی قیمت 10روپے کمی سے 130روپے فی کلو ہو گئی

منگل 28 اکتوبر 2014 20:59

ایل پی جی کی قیمت 10روپے کمی سے 130روپے فی کلو ہو گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) اوگرا کی کارروائی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں مزید دس روپے کم ہو گئی ۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130روپے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 130روپے کمی سے 1690جبکہ کمرشل سلنڈر450روپے کمی سے 5200روپے کا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے بعد حکومت کی ہدایت پر اوگرا کی کارروائی کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :