ڈرون حملوں میں وقفے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے، یہ حملے مستقل بند کئے جائیں: وزیر داخلہ

منگل 28 اکتوبر 2014 20:50

ڈرون حملوں میں وقفے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے، یہ حملے مستقل بند ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں وقفے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے، یہ حملے مستقل طور پر بند کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی نمائندہ خصوصی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں اور پاکستان میں جمہوری اداروں کی حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ سب سے اہم ہے کہ امریکہ پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھتا ہے، ڈرون حملوں میں چھ ماہ کے وقفے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے تاہم امریکہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے مستقل طور پربند کرے ۔

متعلقہ عنوان :