Live Updates

عمران خان نے پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی منظوری دیدی

منگل 28 اکتوبر 2014 20:26

عمران خان نے پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب اور سندھ میں تحریک انصاف کے جلسوں کی منظوری دے دی، کارکنوں کو 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم عاشور کے بعد تحریک انصاف کا پہلا جلسہ 9 نومبر کو رحیم یار خان میں ہوگا۔ 12 نومبر کو ننکانہ صاحب، 15 نومبر ساہیوال اور 16 نومبر کو جہلم میں جلسہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی 19 نومبر کو منڈی بہاء الدین، 24 نومبر فیصل آباد، 25 نومبر گوجرانوالہ اور 27 نومبر کو قصور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ عمران خان نے لاڑکانہ میں 21 نومبر کو جلسہ کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں جلسوں کے بعد 30 نومبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو جلسوں کی تیاری اور رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :