قانونی نوٹس کاوقت ختم ، خلیل الرحمان رمدے کا عمران کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا امکان

منگل 28 اکتوبر 2014 16:21

قانونی نوٹس کاوقت ختم ، خلیل الرحمان رمدے کا عمران کیخلاف عدالت سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈخلیل الرحمان رمدے بھی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبورکردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے الزامات پر جسٹس(ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجاتھا اور دوہفتوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا اور خبردارکیاتھاکہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں وہ عدالت جائیں گے لیکن عمران خان نے مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا اوربدستور اپنے موقف پر قائم ہیں ۔

آئینی ماہرین کے مطابق عمران خان کے معافی نہ مانگنے پر خلیل الرحمان رمدے کے پاس صرف عدالت جانے کا راستہ بچاہے یا پھر کارروائی نہ کرنے پر یہی سمجھاجائے گاکہ الزامات تسلیم کرلیے تاہم مدت ختم ہونے کے بعد خلیل الرحمان رمدے کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔