طاہرالقادری کے ہمراہ جانے والے شخص کو ایف آئی اے نے روک لیا

منگل 28 اکتوبر 2014 12:29

طاہرالقادری کے ہمراہ جانے والے شخص کو ایف آئی اے نے روک لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے ہمراہ جانے والے شخص کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کے ہمراہ جانے والے احمد بصیر کے پاس کینیڈا کے پاسپورٹ کے علاوہ کوئی پاکستانی شناخت اور کوائف موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ احمد بصیر کا لاہور ایئر پرٹ پر انٹری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

ایف آئی اے حکام نے کاغذات طلب کیے تو موصوف نے بتایا کہ بیگ میں ہیں تاہم پھر بتایا کہ وہ تو پاکستان آتے ہوئے کراچی ائر پورٹ پر اترے تھے۔علامہ طاہرالقادری کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے آئے افراد اور صدر عوامی تحریک رحیق عباسی احمد بصیر کو اپنے ہمراہ واپس لے گئے۔اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ علامہ طاہر القادری دورے پر اکیلے ہی جارہے ہیں