Live Updates

ملین مارچ میں ہنگامہ کرنے پر عمران خان کے بھانجے کی گرفتاری و رہائی

اتوار 26 اکتوبر 2014 00:48

ملین مارچ میں ہنگامہ کرنے پر عمران خان کے بھانجے کی گرفتاری و رہائی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہونے والے ملین مارچ کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹرو پولیٹن پولیس نے حسن نیازی کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی اسٹیج پر آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر حراست میں لیا۔ پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی اور کچھ دیر ان سے تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں رہاکردیاگیا۔ میٹروپولیٹن پولیس سے خلاصی حاصل کرنے کے بعد حسن نیازی نے کہا کہ میں نےکچھ غلط نہیں کیا،صرف احتجاج کاحق استعمال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :