20 صوبوں کیلئےمحرم کے بعد تحریک شروع کرینگے، خالد مقبول

اتوار 26 اکتوبر 2014 20:21

20 صوبوں کیلئےمحرم کے بعد تحریک شروع کرینگے، خالد مقبول

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 20 صوبوں کے لیےمحرم کے بعد تحریک شروع کریں گے، ہمیں کہاجارہا ہےکہ ہم ایک انتہاپسند جماعت بنتےجارہےہیں، جب بات ناموس رسالت پرآجائےوہاں ہم کسی کو نہیں دیکھتے۔ کراچی میں شارع قائدین پر متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل رات12بجےاعلان کیاگیاکہ ہمیں یہاں جمع ہوناہے، آج یہاں لاکھوں لوگ موجودہیں، پناہ گزینوں اورمہاجروں میں بہت فرق ہوتاہے، ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نےہندوستان کو پاکستان بنایا، آج کا مہاجر اپنے حصے کا پاکستان بن چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے لیے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا، مہاجرصرف سندھ کے نہیں پاکستان کے بھی مالک ہیں،ہم ہرایک کےلیے قربانی دیناجانتےہیں، اپنےدرمیان موجوددشمنوں کوپہچانیں اورنظررکھیں، اس ریلی کےاختتام کےساتھ یوم سیاہ کااختتام کرتےہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کےوسائل پروڈیروں کاقبضہ ہورہاہے، سندھ کےشہری علاقوں میں اس یزیدیت کوقائم نہیں ہونےدیں گے، ہمارا احتجاج عظیم مقصد کے لیے ہے، خورشید شاہ نے ہوش و حواس میں لفظ مہاجرکو گالی کہا، کراچی میں سندھ کےوسائل پرجاگیرداروں اور وڈیروں کاقبضہ ہورہاہے، سندھ کے شہری وسائل پر قبضہ برقراررکھنے کے لیے یہ سازش کررہےہیں،سندھ میں عوام نے یوم سیاہ کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ عنوان :