ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو کمی کر دی گئی ،بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کو 5،5لاکھ جرمانہ کرنے کا فیصلہ ،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے چےئرمین اوگرا کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی

اتوار 26 اکتوبر 2014 19:23

ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو کمی کر دی گئی ،بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو کمی کر دی گئی جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے چےئرمین اوگرا کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی،بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کو 5،5لاکھ جرمانہ کرنے کا فیصلہکر لیا گیا ۔ اوگرا قانون کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت100روپے فی کلو ہونی چاہیے۔

جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی ابھی بھی 30سے 40روپے کی ناجائز منافع خوری جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو کمی کر دی ہے ،گھریلو سلنڈر300روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 1200روپے میں کمی کر دی۔ چےئرمین اوگرا سعید خان کی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر کو یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

اوگرا نے بلیک مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بھرپور ایکشن لے لیا ہے۔ مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف نوٹس لیا اور 5 ، 5لاکھ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔ ایل پی ڈسٹری بیوٹرز کے تمام مطالبات مانے جائیں گے جس کے بعد چےئرمین عرفان کھوکھر نے ہزتال کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے گزشتہ دنوں ایل پی جی مافیہ کی ناجائز منافع خوری کر کے 10ارب کی لوٹ مار کے خلاف قیمتوں میں کمی کے لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کو 10دن کا الٹی میٹم دیا تھا۔

اوگرا نے ایل پی جی مافیہ کا مصنوئی قلت کا ڈرامہ ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی ملی بھگت سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔ ایل پی جی مافیہ نے آئندہ آنے والے دنوں میں مصنوئی قلت کا ڈرامہ کرنے کا پلان بنا رکھا ہے۔ میری وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ خدارہ ایل پی جی کی ناجائز منافع خوری پر ایکشن لیا جائے، اور ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 100روپے مقرر کروائی جائے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو کچھ ہی روز میں قیمت ایل پی جی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے اوگرا کے قانون کے مطابق تمام کمپنیاں اپنے ریٹ اخبار میں شائع کرے اور اپنے گیٹ پاس پر قیمت واضح کرے ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 120روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1390روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر 135روپے فی کلو، 1570روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 140روپے فی کلو، 1630روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد 155روپے فی کلو، 1810روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 165روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1930روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔