Live Updates

وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:23

وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہر القادری پر قائم مقدمات کی واپسی اوردیگر امور کاجائزہ لیا ۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ وفاقی اورصوبائی کابینہ میں رد و بدل کے معاملے پر غور کرتے ہوئے وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے پنجاب حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :