چین کے صدر نے جلد دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کر دی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 22:05

چین کے صدر نے جلد دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کر دی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ایشین انفراسٹرکچر بنک کے قیام پر معاہدے کی تقریب ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے نمائندگی کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چین کے صدر شی جن پنگ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ نے چین کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان کے عوام ان کے دورے کے منتظر ہیں جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلے وزیر خزانہ نے چین کے انگریزی اخبار’’ چائنہ ڈیلی ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے ، دونوں ممالک کی علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے سوچ یکساں ہے۔

متعلقہ عنوان :