سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کیس اسلام آباد سے فیصل آباد منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے فیصل آباد منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر شبہاز بھٹی کا قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں زیرسماعت ہے تاہم سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وہاں مدعی ، گواہان اور وکلا ء کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ۔
مقدمے کی سماعت کے دوران خدشہ ہے کہ ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جبکہ مناسب سکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی سست روی کا شکار ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ کو اسلام آباد سے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد منتقل کرنے کے احکامات دے تاکہ مدعی ، گواہان اور وکلا ء کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.