سندھ میں حکومت کیلئے اتحادیوں کی ضرورت نہیں ، جمہوریت کیلئے مفاہمت کی، بلاول بھٹو
جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:42
گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے ایم کیو ایم سے مفاہمت کی ، سندھ میں حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی ضرورت تھی نہ ہوگی ، ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کرنا چایتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
(جاری ہے)
گڑھی خدا بخش میں بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنا بدلہ لے سکتے تھے لیکن ہم حکومت اور اقتدار کے بھوکے نہیں ، ہماری طاقت عوام ہے جس کا اقتدار چاہتے ہیں ۔
بلاوال بھٹو زرداری نے اپنے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تخت شریف میں ان کے والد کو 12 سال جیل میں رکھ کر تشدد کیا گیا لیکن انہوں نے گلے کاٹنے والوں کو گلے لگایا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو نے تحریک چلا کر آمریت کا خاتمہ کر کے جمہوریت کا سورج طلوع کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار بھٹو ، بینظیر اور نصرت بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.