خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ون جاری، جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

جمعرات 23 اکتوبر 2014 11:54

خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ون جاری، جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

تیراہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون جاری ہے ، ایجنسی کے علاقے باڑہ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چھ شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جبکہ دو سیکورٹی اہلکار شہید اور دس زخمی ہوئے۔ آپریشن خیبرون میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ناقابل تلافی نقصان اٹھانے کے بعد شرپسند بوکھلا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں تازہ جھڑپ باڑہ کے علاقے سپاہ میں ہوئی۔ جھڑپ کے دوران 6 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ باڑہ اور وادی تیراہ میں 7 دنوں سے آپریشن خیبر ون جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسز کی علاقے میں پیش قدمی جاری ہے ، آپریشن خیبر ون میں اب تک 50 سے زائد شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں ۔ باڑہ اور وادی تیراہ میں کشیدہ صورتحال کے باعث 6 ہزار خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :