Live Updates

پارلیمانی رہنمائوں کی وزیرا عظم کو تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے کی تجویز

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:07

پارلیمانی رہنمائوں کی وزیرا عظم کو تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) پارلیمانی رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے اور انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی تجویز دیدی ، پارلیمانی رہنماؤں نے جاوید ہاشمی کی حمایت نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان اورن لیگ پر تنقید بھی کی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ملکی سیاسی امور پر مشاورت کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے استعفوں پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں پرمزید غور کیا جائے اور ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ پارلیمانی رہنماؤں نے تجویز دی کہ حکومت اس معاملے کو مزید پرزور طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے جاوید ہاشمی کی حمایت نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ پر تنقید کی۔ پارلیمانی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ ہاشمی کے ہارنے سے تحریک انصاف کا گراف بڑھا ہے۔ اجلاس میں خورشید شاہ ، فاروق ستار ، اعجازالحق اوردیگررہنماؤں سمیت وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :