دھرنے کے خاتمے پر منفی بیان بازی نہ کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

منگل 21 اکتوبر 2014 22:16

دھرنے کے خاتمے پر منفی بیان بازی نہ کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام قائدین، وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت جاری کی ہے وہ علامہ طاہرا لقادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر کوئی منفی بیان بازی نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اس لئے تمام افراد صرف اور صرف ملکی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور غیر ضروری معاملات میں نہ الجھیں۔