جو انقلاب کے بغیر واپس آئے تو اسے بھی شہید کردو، طاہر القادری

منگل 21 اکتوبر 2014 21:56

جو انقلاب کے بغیر واپس آئے تو اسے بھی شہید کردو، طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آج بروز منگل (اکتوبر 21)کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے یعنی وہ انقلاب لائے بغیر ہی واپس آرہے ہیں ۔اپنی عزت بچاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب شہر شہر انقلاب برپا کیا جائے گاورااگلے مرحلے میں شہر شہر دودو دن کے دھرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

اگر قادری صاحب کو یاد ہو تو انہوں نے ’دھرنامارچ‘ شروع کرنے سے پہلے کہاالاعلان کہا تھا کہ جو انقلاب کے بغیر واپس آئے اسے بھی ’شہید‘کردو۔

ان کی اس بات پر کافی واویلا ہوا تھا اور اگلے ہی دن انہوں نے اس کی تاویلات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مطلب ہے کہ اب انقلاب لائے بغیر واپسی ممکن نہیں اور اگر وہ یا عمران خان بھی بغیر انقلاب کے واپس آئےتو انہیں شہید کردیا جائے۔ اب امید ہے کہ انہیں ’شہید‘ ہونے سے تو کوئی غرض نہیں کیونکہ ابھی انہیں قوم کی کافی ’خدمت ‘کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :