پاکستان مذاکرات کی بحالی کیلئے ماحول سازگار بنائے: بھارت

منگل 21 اکتوبر 2014 21:26

پاکستان مذاکرات کی بحالی کیلئے ماحول سازگار بنائے: بھارت

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو زیادہ تکلیف پاکستان کو ہوگی۔ پاکستان کو بات چیت کیلئے ماحول سازگار بنانا ہوگا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بحالی کے لئے سازگار حالات بنانے کا انحصار اسلام آباد پر ہے۔

کچھ عرصہ قبل تک پاکستانی فائرنگ پر ہمارے ہاتھ میں ڈھال ہوتی تھی لیکن اب تلوار بھی ہے۔

(جاری ہے)

ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ بھارت کی روایتی طاقت پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان نے کارروائیاں جاری رکھیں تو مہم جوئی کے نتیجے میں اسے تکلیف اٹھانا ہوگی۔ بھارت مذاکرات چاہتا ہے لیکن مذاکرات کی بحالی کے لئے پاکستان کو ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔ پاکستان کو ایسے کام روکنے ہوں گے جن سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کی بحالی کے لئے ماحول کو سازگار بنائے۔ ہم یقیناً پاکستان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کرنے کے لئے ماحول کو سازگار بنانا پاکستان پر منحصر ہے۔

متعلقہ عنوان :