برطانوی شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت اپریل میں متوقع

منگل 21 اکتوبر 2014 21:18

برطانوی شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت اپریل میں متوقع

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کتھرائن مڈل ٹن کے دوسرے بچے کی ولادت اگلے برس اپریل میں متوقع ہے۔ شاہی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اگلے برس اپریل میں شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن کے دوسرے بچے کی ولادت ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا کہ شہزادی کی طبیعت آج کل صحیح نہیں اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔ شہزادی کیتھرائن مڈل ٹن طبیعت خرابی کی وجہ سے کئی سرکاری مصروفیات منسوخ یا ملتوی کرچکی ہیں۔ شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کتھرائن مڈل ٹن کے پہلے بچے شہزادہ جارج کی پیدائش پچھلے سال جولائی میں ہوئی تھی۔