وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ،بجلی کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی،حکومتی ترجمان

منگل 21 اکتوبر 2014 19:15

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ،بجلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر واپس لے لیا ہے ایک روز قبل بجلی کے صارفین پر 30 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا۔حکومتی ترجمان کے مطابق منگل کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا بجلی کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بجلی کے صارفین پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ایکولائزیشن سرچارج کے نام سے متعارف کرائے گئے ٹیکس کے ذریعے صارفین سے 30 پیسے فی یونٹ وصول کئے جانا تھے اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی نے ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ ای کیو سرچارج ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے لگایا گیا تھا واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے (آج)بدھ کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہر ضلع میں احتجاج کا اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :