وزیراعظم آفس اوروزارت داخلہ میں کھینچاتانی، چیئرمین نادرا کا تقرر لٹک گیا،

وزارت داخلہ اپنے سیکریٹری کے ذریعے نادرا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کی حامی ہے،ذرائع

پیر 20 اکتوبر 2014 00:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے درمیان کھینچاتانی کے باعث چیئرمین نادراکی تقرری کا معاملہ لٹک گیا، وزیراعظم آفس کے من پسند کی تقرری کے طریقہ کار پراسٹیبلشمنٹ نے بھی سوال کھڑے کردیے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اپنے سیکرٹری کے ذریعے نادراکو کنٹرول کرنیکی پالیسی کی حامی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے69 سالہ سربراہ رٹائرڈکرنل سیف الدین قریشی کے بیٹے عمرسیف کوچیئرمین نادرالگانے کیلئے گرین سگنل دیا جس پروزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ کے طے قواعد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اشتہارجاری کیا جوعمرسیف کی موجودہ اہلیت کے مطابق تھا جو اس وقت چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس عہدے پر تقرر کیلئے اشتہار کا مراسلہ12 مارچ 2014 کو منظوری کیلیے اسٹیبلشمنٹ کوبھجوایا تھا تاہم مراسلہ کاجواب18 مارچ کو دیا گیا اور اشتہار کے مسودے پراعتراض کرتے ہوئے کئی خامیوں کی نشاندہی کی مگر وزارت داخلہ نے تمام اعتراضات رد کردیے۔

متعلقہ عنوان :