بجلی ٹیر ف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا :خواجہ آصف

پیر 20 اکتوبر 2014 21:12

بجلی ٹیر ف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا :خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت میں ہونے والے سینٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی ٹیرف میں کسی قسم کا اضا فہ نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا اگر کہیں قیمتیں بڑھی تو اسے سر چارج میں برابر کر یا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی آبی دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے لیکن اس بات کو کوئی ثبو ت نہیں ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر پانی چھوڑا کیونکہ اس وقت کشمیر میں بھی بارشیں ہو رہی تھیں ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک صوبوں میں اتفاق نہیں پیدا ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :