قوم کو سمجھانے کی کوشش کی ، 65 سالوں سے سیاسی پنڈتوں نے انہیں دھوکہ دیا مزید دھوکے میں نہیں آئیں،سراج الحق، اب فیوڈل اور منافقت کی سیاست کوختم ہونا ہے، ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا اور بد عنوانوں کا احتساب کریں گے،بیڑی چوک روہڑی پر میڈیا سے گفتگو
پیر 20 اکتوبر 2014 21:12
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ شاید موجودہ مرکزی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں اپنی مدت مکمل نہیں کرپائیں گی کیونکہ انہوں نے عوام کومایوس کیا ہے اور عوام کو ان حکومتوں سے جو بہت زیادہ توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہیں انہوں نے عوام کو کچھ ثمرات ڈیلور نہیں کیے گئے ہیں، وہ سیاسی جمہوری نہیں ہیں آج بھی سیاسی اور مفاد سے بالا تر ہو کر فیصلے کے قابل نہیں ہو سکے ہیں، اپنی ناقص کارکردگی سے حکومتیں خود اپنے لئے گڑھے او رقبریں کھود رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے بالائی سندھ کے چھ اضلاع کے دورہ کے اختتام پر سکھر پہنچنے پر بیڑی چوک روہڑی کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے ہمراہ تھے، قبل ازیں سراج الحق جب دورہ سندھ کے اختتام پر خیرپور سے سکھر کیلئے پہنچے تو بیڑی چوک روہڑی پر کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا پرجوش والہانہ استقبال کیا، اور فضاء خیرمقدمی نعروں سے گونج اٹھی ، سراج الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امیر ضلع سکھر پروفیسر مسعود علی خان، جنرل سیکریڑی نذیر کمبوہ ، مولانا حزب اللہ جکھرو ، مقامی امیر سہیل قریشی، اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلی، متحدہ طلباء محاذ پاکستان کے نو منتخب صدر زبیر حفیظ ، پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیرمحمد تنیو ، این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری سید نظام الدین شاہ، ناظم صوبہ سند ھ جمعیت حافظ سلمان خالد کے علاوہ ذمہ داران ہزاروں کارکنان، اسلامی جمعیت طلباء ، جمعیت طلباء عربیہ ،جمعیت اتحاد العلماء اور ضلع گھوٹکی کے رہنماوٴں کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا، پریم یونین کے جانب سے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے ،امیر جماعت اسلامی کو جماعت اسلامی کے پرچم اور بینرز سے آویزاں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے ایک طویل جلوس کی شکل میں سکھر شہر لایا گیا، بیڑی چوک روہڑی پرسراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ 65 سالوں سے جن سیاسی پنڈتوں نے جن سیاسی فنکاروں اور اداکاروں نے انہیں دھوکہ دیا ہے مزید انکے دھوکے میں نہیں آئیں ، اب فیوڈل اور منافقت کی سیاست کوختم ہونا ہے، ان شاء اللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا اور بد عنوانوں کا احتساب کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز ہوں اور جن لوگوں نے سیاست اور الیکشن کو کاروبار تجارت بنایا ہے اور پیسے کے بل پر اور زور و طاقت کے بل پر لوگوں سے ووٹ لیتے ہیں، اس راستے کو بند کرنا ہوگا جب کہا جا سکتا ہے کہ یہ حقیقی الیکشن ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.