بلاول ابھی بچہ ہے اس لئے کوئی جواب نہیں دوں گا، عمران خان
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر آگ کی بھٹی سے گزرکر بنتا ہے شارٹ کٹ سے نہیں، بلاول ابھی بچہ ہے اس کی باتوں کا کیا جواب دوں۔اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، ابھی وہ بچے ہیں اس لئے ان کی بات کا کوئی جواب نہیں دوں گا کیوں کہ پیپلزپارٹی کی طرح اپنے بیٹے سلمان کو ایک پرچی پر پارٹی قیادت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو عوام زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہوتے، کراچی جلسے میں اندرون سندھ سے زبردستی لوگوں کو لایا گیا تاہم عام انتخابات میں پارٹی سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کریں گے جبکہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ پر عمل کیا۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا پی پی پی نے کراچی میں جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے ۔
پاکسان میں لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان تب ملے گا۔ جب ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا ا ٓئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے تو روٹی کپڑا اور مکان ملنا بھی آسان ہوجائے گا۔ نعروں اور وعدوں سے لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان نہیں ملے گا۔ پی ٹی پی کی قیادت نے ملک کو لوٹا ملک کو کمزور کر کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمیں عمران خان نے کہا پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں 20 حلقوں میں دھاندلی کی رپورٹ شائع کی ہے لیکن دھاندلی کرنے والوں کا تعین نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.