عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنانے کا عہد کریں گے، صوبائی وزراء

جمعہ 17 اکتوبر 2014 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی اور صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 18 اکتوبر کے جلسہ میں پاکستان کی عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنانے کا عہد کریں گے جس میں عوام کو پرامن اور خوشحال زندگی کی خوشخبری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اتنی کم عمری میں جو سیاسی بصیرت حاصل کی ہے وہ پاکستان کے کسی اور سیاستدان کے حصہ میں نہیں آئی ۔ آج بلاول بھٹو زرداری نے شہیدوں کے خون کی قسم کھاکر عوام سے یہ عہد کیا ہے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل کریں گے اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک پرامن ملک کی شناخت دلا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا وطن جن بحرانوں کا شکار ہے اس کو بلاول بھٹو جیسی شخصیت ہی اپنے فہم ور تدبر سے نکال سکتی ہے۔ 18 اکتوبر کا جلسہ ملک دشمن مخالفین کے لئے ایک طوفان ثابت ہوگا ۔