بھارت کے بعد ایرانی بارڈر پر بھی ایرانی فورسز کی فائرنگ ، صوبیدار شہید

جمعہ 17 اکتوبر 2014 19:53

بھارت کے بعد ایرانی بارڈر پر بھی ایرانی فورسز کی فائرنگ ، صوبیدار شہید

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2014ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا ہوا ہے لیکن اب ایرانی بارڈر بھی محفوظ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بارڈر پر سرحدی علاقے چوکاب میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ ساتھ ساتھ گولے بھی برسائے گئے اور یہ سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔فائرنگ کے اس واقعے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک صوبیدار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔اور اس بلا اشتعال فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :