طاہر اشرفی شراب نوشی کے الزامات کی وضاحت کریں: سنی علماءبورڈ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:24

طاہر اشرفی شراب نوشی کے الزامات کی وضاحت کریں: سنی علماءبورڈ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) پاکستانی سنی تحریک علماءبورڈ سے وابستہ پچیس جید علماءومفتیان نے مولانا طاہر اشرفی سے متعلق میڈیا پر آنےوالی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طاہر اشرفی سے اپنے اوپر شراب نوشی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی فوری طور پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

علماءو مفتیان کرام نے مرکز اہل سنت سے جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مولانا طاہر محمود اشرفی پر پہلے بھی شراب نوشی کے الزامات ہیں اور نجی ٹی وی کے حالیہ پروگرام میں بھی وہ مشکوک حالت میں نظر آرہے ہیں اس لئے وہ اپنے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں کی فوری وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ایسی خبروں کی وجہ سے طاہر اشرفی اخلاقی طور پر ایک متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علماءو مشائخ سمیت ملک بھر کے عوام کو مولانا طاہر اشرفی سے شدید تحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو چاہیے کہ وہ ایک مشکوک الحال شخصیت کی رکنیت فوری طور پر منسوخ کرے۔ علماءو مفتیان کرام نے مزید کہا کہ اگر مولانا طاہر اشرفی کے حوالے سے مذکورہ خبروں کی کوئی صداقت ہے تو وہ گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ایسی صورت میں طاہر اشرفی کو فوری توبہ کرنی چاہیے۔