وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور

جمعہ 17 اکتوبر 2014 13:23

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور دیگر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعظم اور رفقا کے درمیان ملکی سیاسی بحران کے حل اور حکومتی امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق معاملات طے پا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کو دھرنے کے بجائے جلسوں تک آمادہ کرنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ملاقات کریں گے اور عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :