سیاسی مقاصد کیلئے ملک کو اربوں ڈالر نقصان پہنچایا گیا، خواجہ آصف

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:19

سیاسی مقاصد کیلئے ملک کو اربوں ڈالر نقصان پہنچایا گیا،  خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کی حفاظت تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے لیکن سیاسی مقاصد کے لئے دیئے جانے والے دھرنوں نے قوم کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ دھرنوں کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے تیل سے فائدہ اٹھانے والی لابی ہے جبکہ ایک لابی نے چین سے تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی اور ایسے حالات پیدا کر کے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہن اتھا تحریک انصاف کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں غلط اعداد وشمار پیش کیے جسے نیپرا نے مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کے اسد عمر کاروباری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور انہیں معاشی معاملات کی سمجھ ہے اس لئے انہیں حکومت پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیئے جبکہ عمران خان میں معاشی معاملات سمجھنے کی صلاحیت موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل سے پیدا ہونے والی بجلی پر حکومت 100 فیصد سبسڈی دیتی ہے اور 18 روپے میں پیدا ہونے والی بجلی 9 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ دھرنوں کے باعث 10 ہزار400 میگاواٹ منصوبے کھٹائی میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :