تین اہلکاروں نے بیانات قلمبند کرا دیئے، ایسی شہرت نہیں چاہئے، گلوبٹ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:06

تین اہلکاروں نے بیانات قلمبند کرا دیئے، ایسی شہرت نہیں چاہئے، گلوبٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)ماڈل ٹاون میں توڑپھوڑ کے مقدمہ کے ملزم گلوبٹ کا کہنا ہے کہ ایسی شہرت نہیں چائیے ، اپنی شہرت سے بہت پریشان ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جاری کیس کی سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مزید تین پولیس اہلکار نے اپنے بیانات قلمبند کروائے ، اب تک گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں سب انسپکٹر سمیت کل گواہوں کی تعداد بارہ ہو چکی ہے جن میں سے مجموعی طور پر چھ گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔ پولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ گلوبٹ نے پولیس پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس سے حالات مزید خراب ہوئے ۔ عدالت نے مزید گواہوں کو 18 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ عدالت میں پیشی کے بعد گلو بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شہرت نہیں چائیے جس سے ملک کی بدنامی ہو، اپنی اس شہرت سے میں پریشان ہوں۔