سانحہ قاسم باغ ملتان، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت پنجاب کو موصول

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:48

سانحہ قاسم باغ ملتان، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت پنجاب کو موصول

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) سانحہ قاسم باغ سے متعلق تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت پنجاب کو موصول ہوگئی ہے اورکچھ مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق حادثہ اتفاقی تھا اور مذکورہ گیٹ کھلاتھا۔ رپورٹ کے مطابق ا ے ایس آئی محمد انور نے سٹیج پر شاہ محمود قریشی کو بھگدڑ کی اطلاع دی جس پر اُنہوں نے اعجاز چوہدری اور عمران خان کو آگاہ کیا۔

اطلاع ملنے پر عمران خان نے تقریر روک کر کارکنان کو واپس آنے کی ہدایت کی ۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ جس گیٹ پر سانحہ پیش آیاوہاں روشنی کا معقول انتظام تھااوروہ گیٹ کھلاتھا، گیٹ کے اندر اور باہر کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اورمذکورہ گیٹ پر دباﺅکم کرنے،شرکاءکو پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹرکینن سے پانی پھینکا گیاتاہم امدادی کارروائیوں اورعام لوگوں کو دوررکھنے کے لیے گیٹ بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایاکہ حادثہ اتفاقی تھا جس میں کسی قسم کی تخریک کاری کے شواہد نہیں ملے ، زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداددی گئی اور ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود تھیں اور مزید گاڑیاں بھی پہنچ گئیں ۔ یادرہے کہ ملتان میں عمران خان کے جلسے کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے سات افراد جان کی بازی ہارگئے تھے اورکئی زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :