ضمنی انتخابات میں مخصوص سیاہی متعارف

جمعرات 16 اکتوبر 2014 12:25

ضمنی انتخابات میں مخصوص سیاہی متعارف

اسلام آباد، ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) این اے 149میں ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن نے عام سیاہی سے ملتی جلتی مخصوص سیاہی متعارف کرادی جس سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق 100فیصدممکن ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ضمنی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں کی جارہی ، پی سی ایس آئی آر کے تعاون کے مخصوص سیاہی استعمال کی جارہی ہے جو پھیلتی بھی نہیں اور جلد خشک ہوجاتی ہے ، نشانات زیادہ واضح ہوتے ہیں ۔

محبوب انورکاکہناتھاکہ آئندہ بھی مخصوص سیاہی استعمال ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پولنگ عملے کو سیاہی سے متعلق علم ہی نہیں ، مقناطیسی سیاہی چا رسے چھ گھنٹے بعد استعمال کے قابل نہیں رہتی ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اسلام آباد الیکشن کمیشن میں شکایت سیل قائم کردیاگیاہے جہاں ٹیلی فون کرکے بے ضابطگیوں کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ۔ دوسری طرف پولنگ عملے کا کہناتھاکہ انگوٹھوں پر نشانات کے لیے لگائی جانیوالی سیاہی لکھنے کیلئے استعمال ہونیوالی عام سیاہی سے ملتی جلتی ہے جو مٹ بھی جاتی ہے اور انمٹ سیاہی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔