کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:40

کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء)کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

خواتین کی جانب سے مصطفیٰ خان ایڈوکیٹ اور افضل کوہستانی کی جانب سے عبدالصبور ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔ خواتین کے ورثاءکی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسو کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس کو سن نہیں سکتے، لہٰذا عدالت انہیں اس کیس کی سماعت سے روکے۔وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔