پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری ، دو خواتین زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2014 11:43

پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری ، دو خواتین ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی زد میں آکر دو محنت کش خواتین زخمی ہو گئیں ۔ بھارت کی جانب سے سرحدی گائوں کیرنی کو نشانہ بنایا گیا اور اندھا دھند جدید اسلحے سے اہل علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :