کراچی میں لاہورجانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پرمال گاڑی سے ٹکراگئی، بزنس ٹرین کا فائرمین جاں بحق ،معتددافرادزخمی

منگل 14 اکتوبر 2014 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں لاہورجانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پرمال گاڑی سے ٹکراگئی، بزنس ٹرین کا فائرمین جاں بحق معتددافرادزخمی ہوگئے،واقعہ کی ا طلاع ملتے ہی ریکسیوادارے جائے وقوعہ پرروانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی سپہ پہر3.30بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہورجانے والی بزنس ٹرین کراچی سے 70کلومیٹر کے فاصلے پررن پٹھانی کے مقام پرمال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک فائیرمین جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔ٹرینیں ٹکرانے کے باعث مال گاڑی کی متعددبوگیاں اب اورڈاؤن ٹریک پرالٹ گئیں جس کی وجہ سے دونوں ٹریک بند ہوگئے۔واقعہ کی ا طلاع ملتے ہی ریکسیوادارے جائے وقوعہ پرروانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :