بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری،انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گا، بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار مل گیا
منگل 14 اکتوبر 2014 22:44
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقوفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے اور حکومت نے 2 اہم صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے جاری 2 ترمیمی صدارتی آرڈیننس میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گاجس میں انتخابی فہرستیں اور حلقہ بندی ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے فہرستیں بنانے کے اختیارات الیکشن کمیشن کو مل گئے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
صدارتی آرڈیننس میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جتنا جلدی ہو ممکن بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ ا سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں سندھ حکومت کا قانون سازی پر جواب مسترد کردیا تھا جس کے بعد سندھ، پنجاب کو ا?ئندہ دو روز کے لیے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے بل اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.