Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عمران خان سے انتخابی اتحاد کی خواہش ظاہر کردی

منگل 14 اکتوبر 2014 13:13

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عمران خان سے انتخابی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عمران خان سے انتخابی اتحاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والے انتخابی میدان میں بھی اکٹھے ہوجائیں۔ایک انٹرویو میں طاہر القادری نے کہاکہ وہ خان صاحب سے الائنس چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایک ساتھ چلنا ان کی خواہش ہے مگر اس حوالے سے کوشش کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سے الائنس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حتمی جواب تو قبل از وقت ہے۔ مگر میری خواہش یہ ہے کہ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرنے والے ہمیشہ اکٹھے ہوکر جنگ لڑیں۔طاہر القادری نے کہا کہ فیصل آباد جلسے سے سیاسی تحریک شروع ہوگئی اور کامیابی کا دروازہ کھل گیا ۔علامہ طاہر القادری نے کہاکہ ایسی سیاست نہیں کریں گے جس سے نقصان کا اندیشہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ اب بھی یہی کہتا ہوں کہ سیاست کی بجائے ریاست بچاوٴ،ہم وہ سیاست نہیں کررہے جس سے ملک تباہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات