رانا مشہود سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2014 16:43

رانا مشہود سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) پنجاب کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور شجاع خانزادہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رانا مشہود سے وزارت قانون کا چارج واپس لے کر صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سونپ دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ کا قلمدان صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کو دیا گیا ہے۔ دونوں نئے وزراء کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی وزارتوں میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔