Live Updates

بلز کی عدم ادائیگی: عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

پیر 13 اکتوبر 2014 13:35

بلز کی عدم ادائیگی: عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی۔آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر 3میٹر لگے ہوئے ہیںجن کے اگست اور ستمبر کے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے عمران کو نوٹس بھجوائے جس کے باوجود عمران خان نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے۔ آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی میٹر کا بل 87ہزار 637روپے ہے جبکہ بنی گالہ میں لگے ٹیوب ویل کے بل کی مد میں 28ہزار 955روپے بقایا تھے۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تیسرے میٹر کا بل 14ہزار 174روپے واجب الادا تھا۔ نوٹس کا مقررہ وقت گزرنے پر تینوں میٹر کاٹ دیے گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :