چیف جسٹس ناصر الملک انتخابی اصلاحات ، انگوٹھوں کی تصدیق کے کیس سے دستبردار

پیر 13 اکتوبر 2014 12:37

چیف جسٹس ناصر الملک انتخابی اصلاحات ، انگوٹھوں کی تصدیق کے کیس سے دستبردار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) انتخابی اصلاحات اور چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا عدالت عظمیٰ کا بنچ ٹوٹ گیا ، چیف جسٹس ناصر الملک کہتے ہیں کیس میں جواب داخل کراتے وقت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا، اس لئے یہ کیس نہیں سن سکتا۔ چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق اور انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ماضی میں عدالت عظمیٰ نے جب الیکشن کمیشن سے دو ہزار تیرہ کے انتخابات سے متعلق جواب مانگا تو اس وقت وہ قائم مقام الیکشن کمشنر تھے ۔ چیف جسٹس بننے کے بعد کیس کی سماعت کرنا ان کے لیے مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملہ بھی اسی کیس کا حصہ ہے ۔ اس لیے وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے ، چیف جسٹس نے کہا کہ دس نومبر کے بعد نیا بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :