خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کا آرڈیننس جاری

پیر 13 اکتوبر 2014 11:39

خیبرپختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کا آرڈیننس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا ، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے جو دس اکتوبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :